وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ماڑی پیٹرولیم کمپنی کے وفد کی ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ماڑی پیٹرولیم کمپنی کے وفد کی ملاقات

* وفد میں ایم ڈی ماڑی گیس فہیم حیدر، جی ایم برگیڈیئر عبیدالرحمان، جی ایم طفیل کھوسو شامل

* وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ اجلاس میں مشیر قانون اور ماحولیات مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری توانائی مصدق شریک

* ایم پی سی ایل وفد نے کہا کہ انکو جامشورو ضلع میں ٹانگ بلاک میں ایکسپلورنگ کا لائسنس ملا ہے

* ٹانگ بلاک 151 اسکوائر کلومیٹر پر مشتمل ہے

* سندھ حکومت پیٹرولیم کی تلاش کیلئے این او سی جاری کرے، ایم ڈی، ایم پی سی ایل کی درخواست

* ماحولیاتی اسٹڈی مکمل کرکے این او سی جاری کی جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی مشیر قانون کو ہدایت

* انکو سکھر اور سجاول میں ایکسپلوریشن کیلئے این او سی چاہئے، ایم پی سی ایل کی حکومت سے درخواست

* ایس ای پی اے سے این او سی کے اجراء کے بعد ہی ڈرنلنگ کا کام ہوسکتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

* گیس یا پیٹرول دریافت ہونے کی صورت میں سندھ کو 12.5 فیصد رائلٹی ملے گی

* یہ رائلٹی سالانہ 2.95 ملین ڈالرز بنے گی، اجلاس میں آگاہی

* ایم پی سی ایل کے جامشورو میں کام کرنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے، وزیراعلیٰ سندھ

* مقامی افراد کو روزگار کے مواقع دینے کو ترجیح دی جائے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

* پی ایم سی ایل کے کام سے علاقے میں ترقی ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

عبدالرشید چنا
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ