سعودی عرب میں جشن

ریاض ( ناظم علی عطاری ) سعودی عرب کے 90 ویں قومی دن ” یوم الوطنی ” کی خوشی میں معروف سماجی تنظیم مجلس پاکستان سعودی عرب کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کمیونٹی اکابرین نے شرکت  تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس پاکستان کے صدر رانا عبدالراوف نے سعودی عرب کے قومی دن پر خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت سعودی عرب کی عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں ممالک اور عوام کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی تعمیر و ترقی اور استحکام ہر پاکستانی خواہش ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس پاکستان کے جنرل سیکرٹری حافظ عبدالوحید نے کہا کہ سعودی عرب کے تقدس کو کبھی پامال نہیں ہونے کیونکہ اس کے ساتھ ہمارا برادران اور روحانی رشتہ ہے سعودی عرب کی مضبوطی عالم اسلام کی مضبوطی ہے تقریب سے  شیخ اسرار ، مخدوم آمین، ممتاز خان ، ڈاکٹر اویس محمود ، شبریز اختر ، احسن عباسی، ابراہیم جٹ، قاضی اسحاق میمن ،حامد ناصر قادری ،ریاض راٹھور اور دیگر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب عالم اسلام کا مضبوط ترین قلعہ ہے اسکی مزید استقامت کے لیے دعاگو ہیں