پاکستانی ایگزیکٹیو فورم کے عہدیداروں کا سعودی عرب میں اہم اجلاس

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستانی ایگزیکیٹو فورم سعودی عرب کے ممبران اور عہدیدارن کا اجلاس ریاض کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے مرکزی صدر منیر احمد شاد ، نائب  صدر حافظ شفیق الرحمن،  جنرل سیکرٹری حافظ قیصر سعید اور حافظ ڈاکٹر محمد عمران نے شرکت کی جس میں پیف کنسلٹنگ سروسز کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی گئی اور سب ممبران کو اس کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس میں پیف کنسلٹنگ سروسز کا مقصددینا بھر میں پاکستانی ایگزیکٹو فورم اور پاکستانی بزنس کمیونٹی کی بھرپور مدد کرنا ہے نمایاں تھا پیف کنسلٹنگ سروسز سعودی عرب، پاکستان یواے ای انگلینڈ، امریکہ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں رہنے والوں کی مدد کرے گی پاکستانی ایگزیکیٹو فورم کے مرکزی صدر منیر احمد شاد نے کہا کہ ہمارا مقصد انسانیت کی خدمت کے ساتھ ساتھ پاکستان کی ترقی خوشحالی کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروے کار لانا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی ایگزیکیٹو فورم کی کامیابیوں کا سفر جاری و ساری ہے انشاءاللہ پاکستانی ایگزیکیٹو فورم پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا دیگر ممبران نے بھی پاکستانی ایگزیکیٹو فورم کے زیر اہتمام پیف کنسلٹنگ سروسز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سروسز سے اپنے ہم وطنوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گی پاکستانی ایگزیکیٹو فورم کا یہ ہی مشن ہے کہ اپنے ہم وطنوں کو بہتر سے بہتر سروسز فراہم کی جائیں