کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 23 دسمبر کو منعقد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔کراچی بار کی کابینہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔الیکشن کمشنر رکن سندھ بار کونسل حق نواز تالپور کو مقرر کیا گیا ہے۔حق نواز تالپور کی عدم موجودگی میں بیرسٹر ذوالفقار جلبانی فریضہ نبھائیں گے۔کراچی بار نے انتخابات کو آزاد، منصفانہ اور شفاف بنانے کی ہدایات جاری کر دیں۔انتخابی امیدواروں کو بریفنگ اور رہنمائی دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں دوہری ممبرشپ کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ملیر بار کے ممبران کی فہرست کا کراچی بار ووٹر لسٹ سے تقابل کیا جائے گا۔دوہری ممبرشپ والے افراد کے نام ووٹر لسٹ سے حذف کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments


























