سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سچل کے علاقے سے سابق ایم این اے نثار پہنور اور انور ترین کی بازیابی سے متعلق درخواست پر پولیس رپورٹ کے بعد درخواستیں نمٹادیں

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سچل کے علاقے سے سابق ایم این اے نثار پہنور اور انور ترین کی بازیابی سے متعلق درخواست پر پولیس رپورٹ کے بعد درخواستیں نمٹادیں۔ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو سچل کے علاقے سے سابق ایم این اے نثار پہنور اور انور ترین کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ پولیس حکام نے رپورٹ ع کرادی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ سابق ایم این اے نثار پہنور اور انور ترین گھر واپس آگئے ہیں۔ عدالت نے پولیس رپورٹ کے بعد دونوں شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستیں نمٹادیں۔ دونوں شہری تھانہ سچل کے علاقے سے لاپتا ہوگئے تھے۔ اہلخانہ نے دونوں کی بازیابی کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کیں تھیں۔