
پریس ریلیز
چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفرکا ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد کے ہمراہ یونین کمیٹی نمبر 4 میں واقع سرسید برساتی نالے کا دورہ۔
سر سید نالے پر جاری ترقیاتی کاموں، بالخصوص نالے کی بارڈر وال کی تعمیر کا تفصیلی جائزہ لیا۔
عوامی سہولت اور شہری مسائل کا حل ہماری اولین ذمہ داری ہے،سید محمد مظفر
مورخہ: 19 دسمبر 2025
کراچی ( ) چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر نے ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد کے ہمراہ یونین کمیٹی نمبر 4 میں واقع سرسید برساتی نالے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سرسید نالے پر جاری ترقیاتی کاموں، بالخصوص نالے کی بارڈر وال حفاظتی دیوار کی تعمیر کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔دورے کے دوران چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر نے نالے کی صفائی، مضبوطی اور حفاظتی اقدامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ تعمیراتی کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سرسید نالہ علاقے کے اہم نالوں میں شامل ہے، جس کی بہتری سے نکاسی آب کا نظام مزید مؤثر ہوگا اور بارشوں کے دوران عوام کو مشکلات سے بچایا جا سکے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ عوامی سہولت اور شہری مسائل کا حل ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ سرسید نالے کی بارڈر وال کی تعمیر اور نالے کی بہتری سے علاقے میں نکاسی آب کے مسائل پر قابو پایا جا سکے گا۔ کسی بھی قسم کی غفلت یا ناقص کام کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر فوکل پرسن کلک عثمان غنی ،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد ،یو سی چیئر مین و وائس چیئر مین اور دیگر افسران بھی موجو د تھے ۔ڈائریکٹر سینی ٹیسن ظہیر احمد نے چیئرمین کو جاری کاموں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ نالے کی بارڈر وال کی تعمیر کا مقصد اطراف کی آبادی کو محفوظ بنانا اور نالے کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کام مقررہ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔چیئرمین سید نحمد مظفر نے عوامی مسائل کے حل کے لیے ناظم آباد ٹاؤن انتظامیہ کی سنجیدہ کاوشوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی ان کی اولین ترجیح ہے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا
جا سکے۔
جاری کردہ :۔
فہیم مصطفی
ڈائریکٹر انفارمیشن
ناظم آباد ٹاون
Load/Hide Comments


























