کراچی(اسٹاف رپورٹر) مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت روزگار سہولت پروگرام کے دسویں مرحلے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں خاندانوں کو ان کا مطلوبہ روزگار فراہم کیا گیا جبکہ بڑی تعداد میں طلبہ کو لیپ ٹاپ بھی دیئے گئے۔ تقریب میں شعبہ خدمت خلق کے چیئرمین شفیق الرحمان وڑائچ، مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم اور کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ شفیق الرحمان وڑائچ نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ کی سیاست کا مقصد لوگوں میں خدمت اور مدد کا شعور اجاگر کرنا ہے تاکہ معاشرے میں مثبت تبدیلی آئے۔ فیصل ندیم نے کہا کہ کراچی کے روزگار اور معاشی مسائل کا حل صرف حکومتی دعوؤں سے نہیں بلکہ عملی اور عوامی منصوبوں سے ممکن ہے، روزگار سہولت پروگرام اسی سوچ کا عملی اظہار ہے۔ احمد ندیم اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ اب تک 9 مراحل میں 1500 سے زائد خاندانوں کو روزگار فراہم کرچکی ہے، بے روزگاری کا خاتمہ مشن ہے۔ ندیم اعوان کا کہنا تھا کہ 12 ہزار بسوں کی ضرورت والے شہر میں چند بسیں چلا کر کامیابی کے دعوے کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، جبکہ تباہ حال انفرااسٹرکچر اور ادھورے منصوبے شہریوں کی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments


























