سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے غیر قانونی تعمیرات اور رہائشی علاقے میں تجارتی سرگرمیوں کیخلاف درخواست پر ایس بی سی اے و دیگر سے رپورٹ طلب کرلی۔ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو غیر قانونی تعمیرات اور رہائشی علاقے میں تجارتی سرگرمیوں کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ٹیپو سلطان روڈ کے رہائشی علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کی گئی۔ رہائشی عمارت کے اندر دکان بھی چلائی جا رہی ہیں۔ سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ غیر قانونی تعمیرات نہیں ہوئی صرف اوپن ایئر اسپیس نہیں چھوڑا گیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیا مطلب صرف اوپر ایئر اسپیس نہیں چھوڑا گیا۔ عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا آپ نے پھر کیا کارروائی کی۔ سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ ہم نے نوٹس بھیج دیئے ہیں۔ تجارتی سرگرمی سے متعلق جواب جمع کرانا ہے مہلت دی جائے۔ عدالت نے ایس بی سی اے و دیگر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت سماعت 4 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments


























