کراچی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ملتوی ہونے کا معاملہ، بار کابینہ اور امیدواران کی چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد سے ملاقات، بار ایسوسی ایشن نے انتخابات کے لئے نئی تاریخ کی تجویز دیدی

کراچی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ملتوی ہونے کا معاملہ، بار کابینہ اور امیدواران کی چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد سے ملاقات، بار ایسوسی ایشن نے انتخابات کے لئے نئی تاریخ کی تجویز دیدی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی بار کے سالانہ انتخابات کے معاملے پر کابینہ نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد عامر نواز وڑائچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس سے ملاقات میں کراچی بار انتخابات کے جلد انعقاد پر بات ہوئی ہے۔ چیف جسٹس صاحب نے 3 مجوزہ تاریخیں تحریری طور پر طلب کی ہیں۔ امیدواران سے مشاورت کرکے 20 ،22 اور 23 دسمبر کی تاریخیں تجویز کی ہیں۔ چیف جسٹس صاحب سے ملاقات مثبت رہی ہے۔ چیف جسٹس صاحب نے یقین دلایا ہے کہ جلد سے جلد کمیٹی کی مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا۔ ہم جلد سے جلد الیکشن چاہتے ہیں۔ جمہوری عمل ہونا چاہیئے کوئی بھی امیدوار جیتے لیکن جمہوریت کی جیت ہوگی۔ عامر نواز وڑائچ نے مزید کہا کہ کراچی بار ایسوسی ایشن نے انتخابات کے لئے نئی تاریخ کی تجویز دیدی۔ کراچی بار نے 23 دسمبر کو الیکشن کروانے کی تجویز دی ہے۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے ملاقات میں تجویز سامنے رکھیں گے۔ چیف جسٹس کے سامنے 23 تاریخ کی تجویز رکھی ہے۔ چیف جسٹس سے کہا ہے کہ 2 افسران کا تقرر کریں۔ 23 تاریخ سے پہلے اس پر فیصلہ ہو جائے گا۔ چیف جسٹس نے یقین دہانی کرائی ہے۔