بار بار واش روم جانے پر انجینئر ملازمت سے فارغ

چین میں انجینئر کو بار بار باتھ روم کا وقفہ لینے پر کمپنی نے برطرف کردیا۔

چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق جیانگ سو صوبے سے تعلق رکھنے والے شخص کا نام لی بتایا گیا ہے جسے اپریل اور مئی 2024 کے درمیان ایک ماہ میں 14 مرتبہ باتھ روم بریک لینے پر نوکری سے نکال دیا گیا جس میں سب سے طویل وقفہ چار گھنٹے کا تھا۔

انجینئر نے کمپنی کے اقدام کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

لی کا کہنا ہے کہ وہ بیماری میں مبتلا ہے اور پچھلے سال مئی اور جون میں اس نے دوائی آن لائن خریدی تھی جس کا ریکارڈ بھی اس کے پاس موجود ہے جو اس نے عدالت میں جمع کروایا۔

لی نے کمپنی پر مقدمہ دائر کیا جس میں معاہدے کو غیرقانونی طور پر ختم کرنے کی وجہ سے تین لاکھ 20ہزار یوآن دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ انجینئر نے جو وقت باتھ روم میں گزارا ہے وہ اس کی جسمانی ضروریات سے بہت زیادہ تھا۔