بنگلادیش میں یونیورسٹی کے ایسکلیٹر کی اسپیڈ اچانک بڑھنے پر طلبا کی جان پر بن آئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ڈھاکا کی یونیورسٹی طلبا نے جیسے ہی ایسکلیٹر پر قدم رکھا تو یہ ان کے کیے خوفناک لمحے میں بدل گیا جس کی وجہ سے طلبا خوفزدہ ہوگئے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایسکلیٹر کی اسپیڈ اچانک تیز ہوجاتی ہے جس سے طلبا پریشان ہوجاتے ہیں اور خود کو سنبھالتے ہوئے جلدی سے نیچے اترنے کی کوشش کرتے ہیں۔
اس لمحے کچھ طلبا نے ہینڈریل کو مضبوطی سے تھاما تو کچھ نے ساتھی طلبا کو پکڑ لیا تاکہ گرنے سے بچا جاسکے۔
واقعے میں خوش قسمتی سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے ابھی تک کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی ایسکلیٹر کی غیر متوقع رفتار کی وجہ واضح ہوسکی ہے۔



























