ارجنٹینا کے فٹ بال اسٹار لیونل میسی آج کل بھارت کے دورے موجود ہیں، ایسے میں عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کی کئی مشہور شخصیات کے ہمراہ ملاقاتوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، اداکارہ کرینہ کپور بھی ان سے ملاقات کے لئے لائن میں لگ گئیں۔
اسٹار فٹبالر لیونل میسی کی کرینہ کپور اور ان کے بیٹوں تیمور اور جہانگیر کے ساتھ ملاقات کی ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کے صاحبزادے لیونل میسی سے ملاقات کے وقت ناصرف بہت خوش اور پُرجوش نظر آ رہے ہیں بلکہ ان دونوں نے اس ملاقات کے لیے میسی کے ملک ارجنٹینا کی فٹبال ٹیم کی جرسی بھی زیب تن کی ہوئی ہے۔
کرینہ اور میسی کی ملاقات کی اس وائرل ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے اور ملا جلا ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔
ایک صارف کا کمنٹس سیکشن میں کہنا تھا کہ جب عظیم لوگ ملک میں آتے ہیں تو مشہور اداکار بھی ان کے ساتھ تصاویر بنوانے کے لیے لائن میں کھڑے ہوجاتے ہیں۔



























