صبا قمر کی Hum TV پر واپسی، ڈرامہ “معمہ” جلد نشر ہوگا

صبا قمر جلد ہی Hum TV پر اپنے نئے ڈرامہ سیریل “معمہ” کے ساتھ واپس آ رہی ہیں۔ شائقین کافی پرجوش ہیں کیونکہ صبا قمر کے پچھلے ڈرامے Hum TV پر کافی پسند کیے گئے ہیں۔ ڈرامہ “معمہ” کے ٹیزرز سامنے آ چکے ہیں اور آڈینس کی رائے ملی جلی ہے۔

اس ڈرامہ میں صبا قمر کے علاوہ علی انصاری بھی شامل ہیں۔ ڈرامہ کے لکھاری عمران نذیر ہیں جبکہ ہدایتکاری کا کام شکیل خان نے انجام دیا ہے۔