پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری کو بطور وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی کن چیلنجوں کا سامنا ہے ؟


پاکستان کی ایک تاریخی اور کئی حوالوں سے ممتاز درسگاہ سندھ یونیورسٹی کا وائس چانسلر بننا کسی بھی شخصیت کے لیے ایک اعزاز سے کم نہیں ہوتا موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری بھی ان خوش قسمتشخصیات میں شامل ہو چکے ہیں جنہیں اس تاریخی اہمیت کی حامل درسگاہ کی سربراہی نشست پر جلوہ گر ہونے کا اعلی اعزاز حاصل ہے حکومت سندھ کی منظوری سے یونیورسٹیز اینڈ بورڈ ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری محمد عباس بلوچ کی ہدایت پر سیکشن افیسر کمال احمد کے دستخط سے چھ اکتوبر 2025 کو جاری ہونے والی نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری کو چار سال کی مدت کے لیے جامعہ سندھ کا باعث چانسلر مقرر کیا گیا ہے ان کی تقرری کا حکم نامہ جاری ہوتے ہی تعلیمی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ان کو ملک بیرون ملک سے تہنیتی پیغامات موصول ہونا شروع ہو گئے یونیورسٹی میں بھی ان کی امد پر پرتباک گرم جوشی سے استقبال کیا گیا اور انہوں نے بھی اس یونیورسٹی میں بطور وائس چانسلر اپنی تقرری پر گہری خوشی اور مسرت کا اظہار کیا مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنے اس عزم اور مضبوط ارادے کا اظہار کیا کہ وہ یونیورسٹی کو کامیابیوں اور ترقی کے نئے سنگ میل عبور کرانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے جس کے لیے انہیں یونیورسٹی کی تمام انتظامیہ اساتذہ طلبا سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کا تعاون درکار ہوگا اور وہ اس تاریخی یونیورسٹی کی شاندار روایات اور نیک نامی کو آگے بڑھانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔ جامشورو پہنچنے سے پہلے ٹنڈو جام میں بطور وائس چانسلر سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ان کی بہترین اور شاندار کارکردگی کی شہرت نہ صرف سندھ بلکہ ملک سے باہر پہنچ چکی تھی اپنے کام پر زبردست گرفت ،کمٹمنٹ ،پرفارمنس ،جرات مندانہ فیصلے ،فرنٹ سے لیڈ کرنے کی صلاحیت ،معاملہ فہمی ،دور اندیشی ،ڈسپلن ، خلوص ،رواداری ،شائستگی اور اعلی اخلاقی اقدار کا مظاہرہ ان کا تعارف بن چکا ہے اس لیے ہر جگہ ان کی عزت ہے احترام ہے نیک نامی ہے ۔

پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری نے 6 اکتوبر 2025 کو جامعہ سندھ جامشورو کے صدر کی حیثیت سے چارج سنبھالا، ان کا مقصد تعلیمی بہتری، تحقیقی ماحول اور انتظامی شفافیت کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جامعہ کو ایک بین الاقوامی سطح پر تعلیمی مرکز بنانے کے لیے اساتذہ اور طلباء کو بااختیار بنایا جائے ۔

ڈاکٹر مری کے سامنے ایک بڑا چیلنج یہ ہے کہ جامعہ کو نو ماہ سے دائمی صدر کے بغیر چلایا جا رہا تھا، انہوں نے اس کو حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے تعلیمی عمل میں شفافیت اور مساوی مواقع کو یقینی بنانے پر زور دیا، جیسا کہ حال ہی میں شروع کی گئی بیچلر ڈگری پروگرامز کے لیے پری انٹری ٹیسٹ سے ظاہر ہوتا ہے ۔

ڈاکٹر مری نے تحقیقی ماحول، انتظامی شفافیت، اور تعلیمی، صنعتی، اور کمیونٹی کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر بھی توجہ دی ہے۔ انہوں نے اساتذہ، کارکنوں، اور طلباء سے آرا اور تجاویز حاصل کرنے کے لیے ایک آن لائن پلیٹ فارم اور سجیسچن بکس متعارف کرایا ہے، جو ان کے شفافیت اور ادارہ جاتی ذمہ داری کے عزم کو ظاہر کرتا ہے ۔

پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری کے سامنے جامعہ سندھ کو ایک بین الاقوامی تعلیمی مرکز بنانے کا چیلنج ہے، جس میں تحقیق، تعلیم اور شفافیت کو فروغ دینا شامل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ جامعہ کو اپنی تعلیمی قابلیتوں کو بہتر بنانے اور بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت بنانے کے لیے کام کرنا چاہیے۔

ڈاکٹر مری نے جامعہ میں شفافیت اور ذمہ داری کو فروغ دینے کے لیے ایک آن لائن پلیٹ فارم اور سجیسچن بکس متعارف کرایا ہے، جس سے اساتذہ، کارکنوں اور طلباء کو اپنی آراء اور تجاویز پیش کرنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے جامعہ کی تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں کو بہتر بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے ہیں۔

ڈاکٹر مری کا مقصد جامعہ سندھ کو ایک ایسے تعلیمی مرکز میں تبدیل کرنا ہے جہاں تحقیق، تعلیم اور شفافیت کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ جامعہ کو اپنی تعلیمی قابلیتوں کو بہتر بنانے اور بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت بنانے کے لیے کام کرنا چاہیے۔

سندھ یونیورسٹی میں ان کے پہلے دن سے لے کر اب تک ہر طرف خوشی اعتماد اطمینان سکون ،ترقی ،تحقیق ترویج ،آگاہی ،سرپرستی حوصلہ افزائی ،رہنمائی کہ پھول کھلے نظر آتے ہیں ۔ یونیورسٹی کے ساتھ دلی لگاؤ اور اپنائیت کا احساس بیدار ہے ۔ یونیورسٹی میں ہر روز مین کیمپس ہو یا دیگر کیمپس وہاں پر کوئی نہ کوئی سرگرمی اگاہی اور ترقی کے حوالے سے کوئی پروگرام اور تقریب منعقد ہوتی ہے اور اس میں نامور شخصیات شرکت بھی کرتی ہیں اور اپنا تجربہ اور اپنے خیالات کا اظہار کر کے نوجوان سٹوڈنٹس کو بہترین انداز میں رہنمائی فراہم کرتی ہیں یہ ایک بہترین اور ایک قابل تعریف سلسلہ ہے جسے جاری رہنا چاہیے اور امید کی جاتی ہے کہ ڈاکٹر فتح محمد مری کی موجودگی میں سندھ یونیورسٹی میں ایک نئے دور کا اغاز ہو چکا ہے ترقی اور کامیابی کا یہ سفر رکے گا نہیں بلکہ اس میں مزید تیزی آئے گی یونیورسٹی کامیابیوں کے اس سفر میں نئے سنگ میل عبور کرے گی ۔ ڈاکٹر فتح محمد مری اور ان کی پوری ٹیم کے لیے نیک تمنائیں اور ڈھیروں دعائیں
salik majeed editor jeeveypakistan.com Karachi.