وفاقی اردو یو نیورسٹی شعبہ حیوانات کے زیر اہتمام جنگلی حیات کا علمی دن کے موقع پر سفاری زو کیج کا افتتاح طلبہ کی بھرپور شرکت

بحریہ ٹاؤن کراچی کے ڈینزو (DANZOO) میں وفاقی اردو یونیورسٹی ، شعبۂ زوالوجی کے طلبہ نے ’’اینمل ڈے‘‘ نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ یہ پروگرام ڈاکٹر عظمی محبوب کی زیرِ نگرانی منعقد ہوا، جس کا مقصد طلبہ کو جنگلی حیات، جانوروں کے رویّوں، اِکولوجی اور قدرتی ماحول کے بارے میں عملی آگاہی فراہم کرنا تھا۔
پروگرام کے دوران ڈاکٹر عظمی محبوب نے طلبہ کو لائیو لیکچر بھی دیا جس میں انہوں نے chordates animal behavior،، اور ecology بنیادکے بنیادی اور اہم تصورات تفصیل سے سمجھائے۔ طلبہ نے بڑی دلچسپی کے ساتھ سوالات کیے اور عملی مثالوں کے ذریعے سیکھنے کے عمل کو مزید مضبوط بنایا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عظمی محبوب نے کہا کہ
جانور ہماری اِکولوجیکل چین کا بنیادی حصہ ہیں، اور انہیں سمجھنا ایک ذمہ دار معاشرے کی ضرورت ہے۔ طلبہ کو کتابی علم کے ساتھ ساتھ عملی مشاہدات کا تجربہ دینا ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ وہ مستقبل میں ماحولیاتی اور حیاتیاتی مسائل کو بہتر انداز میں سمجھ سکیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر زبیر احمد نے انسانی زندگی میں جانوروں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ
قدرتی ماحول کا تحفظ انسان اور جانور دونوں کے بقا کے لیے لازم ہے۔ طلبہ کو حیاتیاتی تنوع سمجھنا ہوگا تاکہ وہ اپنے شعبے میں بامعنی کردار ادا کرسکیں۔
ڈاکٹر شازیہ نثار نے اپنے تاثرات میں کہا کہ اس طرح کے دورے طلبہ کے ذہنی افق کو وسیع کرتے ہیں۔ یہ نہ صرف ان کا نظریاتی علم مضبوط بناتے ہیں بلکہ انہیں عملی مہارت بھی فراہم کرتے ہیں۔جبکہ ڈاکٹر صائمہ صدیقی نے طلبہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی تحقیق میں دلچسپی اور ان کا مشاہداتی رویہ قابلِ تحسین ہے۔ ایسے پروگرام انہیں مستقبل کے سائنسی چیلنجز کے لیے تیار کرتے ہیں۔
دورے کے دوران شعبے کی جانب سے سفاری زو کیج کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا گیا۔ طلبہ نے مختلف جانوروں کے رہائشی ماحول، خوراک اور طرزِ عمل کا مشاہدہ کیا، جو ان کے لیے ایک اہم سیکھنے کا تجربہ ثابت ہوا۔پروگرام میں طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ کوئز مقابلہ، اسکیوینجر گیم اور جانوروں سے متعلق سرگرمیوں نے ان کی ٹیم ورک، مشاہداتی صلاحیت اور سائنسی سمجھ کو نمایاں کیا۔
آخر میں، شعبۂ زوالوجی نے مستقبل میں بھی اس نوعیت کے معلوماتی، تحقیقی اور عملی تربیتی پروگرام منعقد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
#FUUAST #ZoologyDept #AnimalDay #SafariZooke #DANZOO #Karachi #DrAzmaMahboob #DrZubairAhmed #DrShaziaNisar #DrSaiimaSiddiqui #WildlifeEducation #Ecology #AnimalBehavior #StudentEngagement #FieldTrip #ScienceEducation #FutureScientists #Pakistan
#FUUAST #ZoologyDept #AnimalDay #SafariZooke #DANZOO #Karachi #DrAzmaMahboob #DrZubairAhmed #DrShaziaNisar #DrSaiimaSiddiqui #WildlifeEducation #Ecology #AnimalBehavior #StudentEngagement #FieldTrip #ScienceEducation #FutureScientists #Pakistan