
اعداد و شمار کے مطابق سندھ یونیورسٹی میں 72 تعلیمی شعبوں میں 12 ہزار 300 نشستیں دستیاب ہیں، جبکہ دو مراحل میں ہونے والے پری انٹری ٹیسٹس میں کل 23 ہزار امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 15 ہزار 164 امیدوار 30 فیصد یا اس سے زیادہ اسکور حاصل کر کے کامیاب ہوئے، جو نئے مقرر کردہ کٹ آف معیار کے تحت داخلے کے حقدار ہیں۔ ڈائریکٹر ایڈمیشنز پروفیسر ڈاکٹر ایاز کرنیو اور ڈائریکٹر سندھ یونیورسٹی ٹیسٹنگ سینٹر ڈاکٹر آفتاب چانڈیو نے اجلاس کو کامیاب امیدواروں کی مجموعی تعداد اور اسکور کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس میں پرو وائس چانسلر مین کیمپس پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار شاہ، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر مشتاق علی جاریکو، ڈاکٹر عرفانہ بیگم ملاح، ڈاکٹر نانک رام، ڈاکٹر محمد خان سانگی، ڈاکٹر جاوید چانڈیو، احمد لقمان میمن، ڈاکٹر حافظ منیر احمد خان، ڈاکٹر ناہید کاکا، ڈاکٹر لچھمن داس دھومیجا، پروفیسر امید علی رند، ڈاکٹر کامران ڈاہری، ڈاکٹر انیلہ ناز سومرو، ڈاکٹر پسند علی کھوسو، محمد معشوق صدیقی، ڈاکٹر انتظار لاشاری، احسان شاہ راشدی، ڈاکٹر محمد عقیل بھٹو، ڈاکٹر محمد یونس لغاری، ڈاکٹر شبانہ تنیو، ڈاکٹر فرحت نورین، ڈاکٹر صائمہ قیوم میمن، ڈاکٹر الطاف نظامانی، وکیش کمار اور دیگر سینئر اساتذہ و عملداروں نے شرکت کی۔
9 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 9 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روک دیا۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 9 مئی و دیگر 5 کیسز کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔
عدالت نے 23 دسمبر تک بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ان کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کر دی۔
بشریٰ بی بی کی ایک اور بانی پی ٹی آئی کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے اگلی سماعت میں بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث ضمانت کی درخواستوں پر دلائل نہ ہوسکے اور عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی، اقدام قتل، جعلی رسیدوں سمیت دیگر مقدمات درج ہیں جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ جعلی رسیدیں جمع کروانے پر مقدمہ درج ہے۔























