صبا قمر سے دشمنی نہیں، میڈیا مقابلے کا تاثر دیتا :ماہرہ

صبا قمر سے دشمنی نہیں، میڈیا مقابلے کا تاثر دیتا :ماہرہ

حالانکہ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے ۔ ایک شو میں ماہرہ خان نے میڈیا میں صبا قمر کے ساتھ اپنے موازنوں کے حوالے سے کہا کہ وہ صبا قمر کی بہت عزت کرتی ہیں اور انہیں ایک شاندار اداکارہ سمجھتی ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ دو کامیاب خواتین کے درمیان جان بوجھ کر مقابلہ یا دشمنی کا تاثر پیدا کیا جاتا ہے ، حالانکہ ان کے درمیان ایسا کچھ بھی نہیں ہے ۔اداکارہ نے کہا کہ ابھی تک انہوں نے صبا قمر کے ساتھ کام نہیں کیا، لیکن اگر کبھی انہیں صبا قمر کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو وہ یقیناً خوشگوار اور کامیاب تجربہ ہوگا۔

courtesy dunya urdu

========