بھارتی فضائیہ کی مسلسل پیشہ ورانہ ناکامیوں کےبعد اب بھارتی سول ایوی ایشن بھی عالمی رسوائی کا شکارہوگئے،ناقص نفسیاتی اسکریننگ اور ذہنی مسائل نے پائلٹس کومسافروں کیلئےسنگین خطرہ بنا دیا، دہلی ایئرپورٹ پر بھارتی پائلٹ کے وحشیانہ تشدد نے فضائی عملہ کی ذہنی کیفیت کا پردہ چاک کر دیا۔
این ڈی ٹی وی کےمطابق ایئر انڈیا ایکسپریس کےپائلٹ نےدہلی ایئرپورٹ پر مسافر کو بہیمانہ تشدد کرکے خون میں نہلا دیا،وریندرسیجوال نامی پائلٹ نےمحض بورڈنگ قطار توڑنے پرمسافر کو تشدد کا نشانہ بنایا،متاثرہ شخص نے بھارتی سڑکوں کے بعد ایئرپورٹ پر بھی پُر تشدد واقعات کو شدید تشویشناک قرار دے دیا،احمدآبادحادثہ سےقبل بھی ذہنی دباؤ کے شکار پائلٹ کو فلائٹ کلیئرنس دینے پر ایئرانڈیا کو کڑی تنقید کا سامنا ہے۔
نیویارک پوسٹ کی رپورٹس کےمطابق احمد آبادفضائی حادثہ کے ایئر انڈیاپائلٹس میں ڈپریشن اور ذہنی مسائل موجود تھے،حال ہی میں دبئی ایئرشومیں بھارتی طیارہ تیجس کی تباہی پہلےہی بھارتی فضائیہ کے پائلٹس کے تربیتی معیار کا پول کھول چکی۔
معرکہِ حق میں بھی بھارتی فضائیہ کو بدترین کارکردگی کی بدولت پاک فضائیہ کے ہاتھوں رافیل طیارے گنوا کر ہزیمت اٹھانا پڑی تھی ۔


























