شادی کے موقع پر کام کرنے والی دلہن

ٹیکنالوجی کی دنیا میں خواتین کی محنت اور لگن کا ایک منفرد واقعہ سامنے آیا ہے، بھارت میں دلہن نے اپنی شادی کی تقریب کے دوران ایک اہم سافٹ ویئر بگ فکس کیا۔

یہ واقعہ دلہن کے بھائی نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جہاں انہوں نے بتایا کہ گوری شادی کے دوران بھی اپنے اسٹارٹ اپ کے کام میں مصروف تھی۔

انہوں نے کہا کہ لوگ اسٹارٹ اپ زندگی کو آئیڈیل نظر سے دیکھتے ہیں، لیکن حقیقت میں یہ بہت محنت طلب اور شدید کام ہے، یہ میری بہن اور کمپنی کی کو فاؤنڈر ہیں، اپنی شادی کے 10 منٹ بعد ایک کریٹیکل بگ کو فکس کر رہی ہیں، یہ کوئی فوٹو شوٹ نہیں تھا، والدین نے دونوں پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

یہ پوسٹ وائرل ہو گئی اور آن لائن ورک لائف بیلنس اور اسٹارٹ اپ کلچر پر بحث کو جنم دے دیا۔

ایک صارف نے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھائی اور بہن دونوں کی لگن کو سلام، یاد رکھو یہ ایک میراتھن ہے۔

ایک نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ صرف دکھاوا نہیں تو انہیں اپنی ترجیحات طے کرنی چاہئیں، ہر کام کا وقت ہوتا ہے، ایک اور نے کہا کہ میں اپنے کیریئر کے لیے پرعزم ہوں، لیکن اس قیمت پر نہیں کہ زندگی کے اہم لمحے ضائع ہو جائیں۔

ایک صارف نے مزید لکھا کہ یہ ان کی وقت کی منصوبہ بندی اور لگن کو ظاہر کرتا ہے یا پھر سوشل میڈیا کے اس دور میں خود کو دکھانے کی کوشش ہے، جو افسوسناک ہے۔