ہالی ووڈ کی پہلی فلم جو خلا میں ناسا کے خلا باز کے ساتھ بنائی گئی

ہالی ووڈ خلا میں پہلی فلم بنانے جا رہا ہے، جس میں حقیقی ناسا کے خلا باز بھی شامل ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق یہ فلم اپنی نوعیت میں منفرد ہوگی، کیونکہ یہ زمین کی فضا سے تقریباً 60 میل بلندی پر شوٹنگ کی جائے گی، جو اسے نہ صرف ہالی ووڈ کی بلکہ دنیا کی بھی پہلی خلائی فلم بنائے گی۔

اطالوی پروڈیوسر اندرِیا ائیروولینو اس فلم کو تیار کر رہے ہیں، جس کا نام “I See You” رکھا گیا ہے، فلم کے موضوعات انسانی صبر، تنہائی اور جذباتی ربط کے گرد گھومیں گے، اور پروڈیوسر کا مقصد ہے کہ خلاء کے پس منظر میں انسانی کہانی کو زیادہ گہرائی کے ساتھ پیش کیا جائے۔

ناسا کے سابق ناسا کے خلا باز سکاٹ کیلی، جو طویل ترین خلائی مشن کے لیے جانے جاتے ہیں، اس فلم کے اسکرپٹ پر مشاورتی کردار ادا کریں گے، ان کے تجربات فلم کے پلاٹ اور شوٹنگ کے حوالے سے کریئیٹو رہنمائی فراہم کریں گے، تاکہ فلم میں خلا کی حقیقت کے قریب تر مناظر دکھائے جا سکیں۔

فی الحال فلم کے ڈائریکٹر، اداکاروں اور عملے کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں، اور ریلیز کی تاریخ بھی ابھی تک حتمی نہیں کی گئی، تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ شوٹنگ کے لیے خلا میں راکٹ کا استعمال کیا جائے گا، اور یہ فلم سینما اور سوشل میڈیا دونوں پر کافی دلچسپی پیدا کرے گی۔