کمشنر کراچی کا فٹ پاتھوں اور سڑکوں پرقائم چاے خانوں اور ہوٹلوں کا نوٹس
تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون۔ ہوٹلز سربمہر ان کے کاونڑز، کرسیاں میزیں اوردیگر سامان ضبط
گرفتاریاں ہوں گی مقدمات درج ہوں گے۔ضبط کیا جانے والا سامان قانونی کارروائی کے بغیر واپس نہیں ہوگا کمشنر کراچی
کمشنر کراچی کو وسطی شرقی ملیر کورنگی اور کیماڑی کے ڈپٹی کمشنرز نے کارروائیوں کی رپورٹ پیش کر دی
پورٹیبلز کرسیوں اور میزوں کے ساتھ رات گئے تک چلنے والے چائے خانوں کے خلاف خصوصی مہم
کراچی ( )
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہر میں جگہ جگہ فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر پورٹیبل کرسیاں اور میزوں کے ساتھ قائم چاے خانوں اور ہوٹلوں کا نوٹس لے لیا ہے۔ جن میں بیشتر چائے خانے اور ہوٹلرز رات گئے تک کھلے رہتے ہیں۔ کمشنر کراچی کی ہدایت پر تمام ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے ضلع میں فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر قائم ہونے والے ان چاے خانوں کے خلاف ان کے خلاف مہم شروع کی ہے۔کمشنر کراچی آفس کے ہینڈ آوٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنرز نے سڑکوں اور فٹ پاتھوں چلنے والے چائے خانوں اور ہوٹلز کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا ہے انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ فٹ پاتھوں اور سڑکوں پرقائم چائے خانوں اور ہوٹلزکی کرسیوں ٹیبلوں سمیت سامان کو ضبط کر لیا جاے گا۔ اور قانونی کارروائی کے بغیر واپس نہیں کی جاء ے گا۔ جنوبی، ملیر شرقی اور وسطی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے کمشنر کراچی کو گذشتہ روز کی کارروائی کی رپورٹ پیش کر دی ہے۔جس کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوے ناظم آبادمیں نیو کوئٹہ بسم اللہ ہوٹل نز د امیتاز سپر مارٹ۔زاہد جمالو ہوٹل نزدمجاہد کالونی، نیو کوئٹہ کیفے آغا ہوٹل نزد ناظم آباد، کوئٹہ ماشااللہ ہوٹل نزد عباسی اسپتال ، نارتھ ناظم آباد میں نیو کوئٹہ سبحان اللہ ہوٹل، نزد سیفی کالج، حاجی سلیم پکوان سینٹر حیدری، زائن مارٹ Zayan Mart حیدری، کاشف فوڈز حیدری، دانیال بار بی کیو اینڈ چائنیز حیدری،بیٹھک ہاٹ اینڈ رول ٹاون آیسکریم،فاسٹ فوڈ چمن آئیسکریم اینڈ جوس، جمیل ڈیری پوائنر کباب ہاوس، بھائی جان مندی،پشاوری آئیسکریم اینڈ جوس سینٹر،پیزا سپر برگر، نیو کوئیٹہ رحمت ہوٹل،کراچی جوس سینٹر،کیفے سبحان اللہ، اکرم برگر اور ناظم الدین کباب فاسٹ فوڈ پوائنٹ شامل ہیں۔ضلع وسطی میں گلبر گ سب ڈویژن میں کی گئی کارروائی کی رپورٹ کے مطابق عایشہ منز ل مکا چوک تک تمام فوڈ اور بیوریجز کی دکانوں کے سامنے سڑک گھیر کر کاروبار کرنے والوں کی کرسیاں، میزیں اسٹولز اور آوٹ سایڈ کانٹرز سب ضبط کر لئے گئے مجموعی طور پرگلبر گ میں 15 دکانوں کے خلاف کارروائی کی گئی جو پیدل چلنے والوں اور ٹریفک کی راہ تھے۔ضلع وسطی میں سپر مارکیٹ لیاقت آبادپر پورٹیبل کرسی میزوں کے ساتھ قائم تین روڈ سائد ہوٹلوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ بفر زون ڈگری کالج کے اطراف پتھاروں کو ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لئے ہٹا دیاگیا۔ اسی طرح کریانہ مارکیٹ لیاقت آباداور لیاقت آباد نمبردس پر بھی تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی اور تجاوزات کا سامان ضبط کر لیا گیا ڈپٹی کمشنرجنوبی جاوید نبی کھوسو کے مطابق پی آئی ڈی سی پر رات گئے تک چلنے والے دو چاے خانوں کو سیل کردیا گیا۔ نشتر روڈ پر تجاوزات کا سبب بننے والی دو دکانون کو سیل کیا گیا
برنس روڈ پر تین دکانوں کودکانوں کے سامنے فٹ پاتھ اور سڑک پر کاروبار کرنے پر سیل کیا گیا۔ علاوہ ازیں ضلع جنوبی میں مینسفیلڈ اسٹریٹ ڈاکٹر داود پوتہ روڈ اور شاہراہ عراق پر قائم اسٹالز اورٹھیلوں سمیت مختلف تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر شرقی ابرارجعفر کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر گلزار ہجری نے محکمہ موسمیات سے صفورا تک قائم تجاوزات کے خلاف کارروائی کی رپورٹ کے مطابق تجاوزات کا سامان ضبط کر لیا گیا ہے۔جبکہ ضلع شرقی میں اسسٹنٹ کمشنر گلشن اقبال نے حسن اسکوائر تا عیسی نگری حسن اسکوائر تا عثمانیہ ریسٹورنٹ تک ٹھیلوں پتھاروں کے خلاف کارروائی کی۔ڈپٹی کمشنرملیر سلیم االلہ اوڈھوکے مطابق بن قاسم سب ڈویژن میں این۔فائیو ہائی وے پر حدید مارکیٹ اسٹیل ٹاون،اور شاہ ٹاون میں غیر قانونی اسٹرکچر کو منہدم کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو کے مطابق کورگنی میں ماڈل کالونی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی اور تجاوزات کے مرتکب افراد کے خلاف سعودآبا د پولیس اسٹیشن پر مقدمہ درج کرایا گیا جبکہ ایک آٹو شاپ کو سیل کر دیا گیا شاہ فیصل میں کارروائی کرکے ایک سو سے زاید پتھاروں کو ہٹا یا گیا اور بیس کیبنز کو توڑ دئے ڈپٹی کمشنرکیماڑی راجہ طارق چانڈیوکی رپورٹ کے مطابق سائٹ سب ڈویژن میں منگھوپیر روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں تین پتھاروں اور پانچ ٹھیلوں کو ہٹا کر ٹریفک کی راہ میں رکاوٹ کو دور کردیا گیا علاوہ ازیں مسان روڈ پر قائم پندرہ ٹھیلوں ایک ٹائر پنکچر کی دکان ایک غیر قانونی پان کی دکان تین کاونٹر ہوٹلز تین تھلوں اور باونڈریز کو ہٹا دیا گیا اور سامان ضط کر لیا گیا

























