ان ڈرائیو کا پاکستان کو تبدیل کرنے والے افراد کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پیپل آف ان ڈرائیو میورل کا آغاز

ان ڈرائیو کا پاکستان کو تبدیل کرنے والے افراد کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پیپل آف ان ڈرائیو میورل کا آغاز

کراچی( اسٹاف رپورٹر): ان ڈرائیو (inDrive) نے پیپل آف ان ڈرائیو (People of inDrive)مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔مہم میں ایک میورل پینٹنگ (دیواروں پر فن پاروں)کے ذریعے ان افراد کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا جن کے فیصلوں نے معاشرے میں بامعنی تبدیلی پیدا کی ہے۔

اس میورل پر پانچ متاثرکن پاکستانیوں کو پیش کیا گیا ہے جس میں ان کے سفر حوصلے اور مقصد کی روح کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ان افراد میں عظیمہ دھانجی، سی ای او اور کو فاؤنڈرکنیکٹ ہئیر (ConnectHear)، جو اشاروں کی زبان کے ذریعے خصوصی افراد کی کمیونٹی کی مدد کر رہی ہیں، اور حنین عباس، بانی ایچ او ایل فاؤنڈیشن (HOL Foundation)، جو لیاری میں تعلیم اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے ذریعے تبدیلی لا رہے ہیں فائزہ یوسف ، کو فاؤنڈراور چیف پروگرام آفیسر کیٹرپل ہرز (CaterpillHERs)، کو فاؤنڈرکوڈ گرلز (CodeGirls)، اور بانی ویمن اِن ٹیک پی کے (WomenInTechPK) اور عرفان جونیجو، معروف کنٹینٹ کریئیٹر اور کرشمہ علی، بانی کرشمہ علی فاؤنڈیشن (Karishma Ali Foundation) شامل ہیں ، جو چترال سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والی پہلی فٹبال کھلاڑی ہیں۔

مجموعی طور پر ان سب کی کہانیاں انتخاب کی طاقت کی عکاسی کرتی ہیں، یہ ظاہر کرتے ہوئے کہ عزم اور صلاحیت کس طرح ترقی کو فروغ دے سکتے ہیں اور دوسروں کے لیے ایک روشن مستقبل تشکیل دے سکتے ہیں۔

اس موقع پر اویس سعید، کنٹری ہیڈ ان ڈرائیو (inDrive) پاکستان نے کہا کہ “ان ڈرائیو ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنے پر یقین رکھتا ہے جو اپنے اردگرد کے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کا انتخاب کرتے ہیں اور اپنے عمل سے دوسروں کو متاثر کرتے ہیں۔”