وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبۂ فارمیسی میں ماحول کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے پلانٹیشن مہم کا انعقاد کیا گیا

وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبۂ فارمیسی میں ماحول کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے پلانٹیشن مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں وفاقی اردو یونیورسٹی اور داود یونیورسٹی کے طلبہ نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔ طلبہ نے مختلف اقسام کے پودے لگا کر ماحول کو خوبصورت بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔
اس موقع پر رجسٹرار وفاقی اردو یونیورسٹی ڈاکٹر سعدیہ خلیل نے کہا کہ “درخت زندگی کی علامت ہیں، طلبہ میں ماحول دوست شعور پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ایسے اقدامات نہ صرف کیمپس کو خوبصورت بناتے ہیں بلکہ ہمیں اپنی زمین کے تحفظ کا احساس بھی دلاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا درخت لگانا صدقۂ جاریہ ہے، اور یہ مہم ہمارے مستقبل کو محفوظ بنانے کی ایک چھوٹی مگر قیمتی کوشش ہے۔”
ڑین شعبۂ فارمیسی ڈاکٹر لبنی بشیر نے کہا کہ “پلانٹیشن مہم طلبہ میں اجتماعی ذمے داری اور مثبت طرزِ فکر کو فروغ دیتی ہے، ہمیں اس سلسلے کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھنا چاہیے۔اس موقع پر ڈاکٹر عبید کورائی،ڈاکٹر زاہد اور فیکلٹی اف فارمیسی کے ساتھ ساتھ طلبہ طالبات کی بڑی تعداد پلانٹیشن مہم میں شریک تھی ۔
اس موقع پر فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے ماحول دوست سرگرمی کو سراہا اور اس کے تسلسل کاعزم کیا۔
: #FUUAST #PlantationDrive #GreenCampus #EnvironmentalAwareness #PharmacyDepartment #StudentInitiative #Sustainability #GoGreen #TreePlanting #FuturePakistan