ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری۔
تھانہ رستم پولیس کی کارروائی، ہوائی فائرنگ کرکے قیمتی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے چار ملزمان گرفتار۔
ملزمان تھانہ رستم کے علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کر رہے تھے، جنہیں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پنڈال کے قریب رستم سے گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ہوائی فائرنگ جیسے جان لیوا جرم کا ارتکاب کرنے والے چار ملزمان کو بروقت گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان میں فھیم سومرو، یار محمد چوھان، اشفاق منگی اور پپو مھر شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والا غیر قانونی پسٹل برآمد ہوا ہے ۔
گرفتار ملزمان کے خلاف سرکاری ڈیوٹی میں مداخلت اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ رستم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
ہوائی فائرنگ ایک جان لیوا ہے اس سے اجتناب کریں اور آپ کی چند لمحوں کی خوشی کیسی کی جان لے سکتی ہے ۔ ایس ایس پی شکارپور شاہزیب
تمام افسران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں، اور خلاف ورزی کی صورت میں اُن کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ























