نیویارک ٹائمز نے بھارت کی ترقی کے راز بے نقاب کر دیے

امریکی اخبار نیویارک ٹائمزنے بھارت کی ترقی کا پردہ چاک کردیا۔

رپورٹ کےمطابق نئی دلی دنیا کا آلودہ ترین شہربن چکا ہے جہاں فضائی آلودگی مقررہ حد سے بیس گنا زیادہ ہے،صدر ہاؤس اورانڈیا گیٹ کےدرمیان حد نگاہ صفرپرآگئی،چہل قدمی صحت مند سرگرمی ہے لیکن نئی دلی میں واک کیلئے باہر جانا بھی خطرناک ہے۔

رپورٹ کےمطابق اسپتالوں میں سانس کےمریضوں کی تعداد میں چالیس فیصد اضافہ ہوا،مودی سرکار ہیلتھ ایمرجنسی نافذکرنے کےبجائے مانیٹرنگ اسٹیشنز کےباہرانٹی اسموگ گن چلا کرشہریوں کو دھوکا دینےمیں مصروف ہے،بھارتی حکومت پر مانیٹرنگ اسٹیشنز کا ڈیٹا تلف کرنے کا بھی الزام ہے۔