ڈیلیوری ایپ سے لاکھوں کا فراڈ، دو سال تک مفت کھانے کی انوکھی واردات

ڈیلیوری ایپ سے لاکھوں کا فراڈ، دو سال تک مفت کھانے کی انوکھی واردات

پولیس کے مطابق ملزم نے فوڈ ڈیلیوری ایپ پر 124 جعلی اکاؤنٹس بنائے، وہ پری پیڈ کارڈز سے ادائیگی کرتا، پھر چند دن بعد ممبر شپ منسوخ کر دیتا، تاکہ کمپنی اس کی سرگرمی کو ٹریک نہ کر سکے۔

وہ اکثر نون کانٹیکٹ ڈلیوری کا آپشن استعمال کرتا تھا، اور پھر یہ دعویٰ کرتا کہ کھانا موصول نہیں ہوا اور کمپنی اس دعوے پر ریفنڈ جاری کر دیتی تھی۔ صرف ایک موقع پر، اس نے تقریباً 105 امریکی ڈالر کا ریفنڈ لیا، یہ کہہ کر کہ آئس کریم، چکن اسٹکس اور دیگر آئٹمز نہیں پہنچے۔

پولیس کے مطابق اس فراڈ سے فوڈ ڈیلیوری کمپنی کو تقریباً 24 ہزار امریکی ڈالر کا نقصان ہوا۔ گرفتاری کے بعد ملزم نے اعتراف کیا کہ شروع میں بس ایک تجربہ کیا تھا، مگر جب مفت کھانے ملنے لگے تو رکنا مشکل

========





==================

Courtesy hum news urdu