کوئٹہ 21اکتوبر۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت مانیٹرنگ اور ایویلوایشن (Monitoring and Evaluation) کی مکمل طور پر فعالیت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پراجیکٹس اور پروگرامز کی پیش رفت، کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ذاہد سلیم، سیکرٹری ایمپلیمینٹیشن زیشان و دیگر نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ مانیٹرنگ اور ایویلوایشن ایک مربوط نظام ہے جو پراجیکٹس کی مسلسل نگرانی اور ان کی کارکردگی کا باقاعدہ جائزہ لے کر ان کے معیار اور نتائج کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔ اس میں شفافیت، جوابدہی، اور معیار کی حفاظت کے اصول شامل ہوتے ہیں تاکہ پراجیکٹس کی کامیابی اور موثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔ اجلاس کو ذاہد سلیم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ترقیاتی منصوبوں کے 341 دورے کئے گئے جن میں سے 325 منصوبوں کی رپورٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کی مانیٹرنگ اور ایویلوایشن کی سرگرمیوں کے نتیجے میں 16 ترقیاتی منصوبے کامیابی سے مکمل ہو گئے ہیں۔ اس ضمن میں محکمہ نے موثر نگرانی اور جامع جائزہ کے ذریعے منصوبوں کی مکمل تکمیل کو یقینی بنایا ہے، جس سے ان منصوبوں کے معیار اور وقت پر تکمیل میں نمایاں بہتری آئی۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ مانیٹرنگ میں منصوبے کی جاری سرگرمیوں کی باقاعدہ نگرانی کی جاتی ہے تاکہ بروقت جائزہ اور اصلاحات کی جا سکیں، جبکہ ایویلوایشن میں منصوبے کی کارکردگی اور کامیابی کا معیاری اندازے وقتاً فوقتاً کیے جاتے ہیں تاکہ مجموعی اثر اور اثرات کا تجزیہ کیا جا سکے۔ دونوں کا مقصد شفافیت، جوابدہی اور منصوبے کی کامیابی کو یقینی بنانا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ اور ایویلوایشن کی فعالی صوبے کی مجموعی ترقی اور عوامی فلاح وبہبود کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس عمل نے نہ صرف منصوبوں کی پیشرفت کو مسلسل جانچا بلکہ درپیش چیلنجز کی شناخت اور ان کے حل میں بھی مدد دی، جس کی بنا پر وسائل کا موثر استعمال ممکن ہوا اور منصوبے متعین ہدف کے مطابق مکمل ہوئے۔ پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کی یہ کاوش صوبے میں ترقیاتی عمل کو شفاف، مو¿ثر اور نتیجہ خیز بنانے کی عکاسی کرتی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7953/2025
گوادر: ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن نے متعلقہ افسران کے ہمراہ زیر تعمیر چیف منسٹر بلوچستان اینیکسی (CM Annexe) کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ان کے ہمراہ ایکسین بی اینڈ آر (بلڈنگ) اور دیگر متعلقہ انجینئرز موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی کام کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا، معیارِ تعمیر کا بغور جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زیر التواء کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور تمام کام شفافیت اور معیار کے مطابق مکمل ہونے چاہئیں۔
























