وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی آرٹس کونسل آف پاکستان، کراچی آمد؛
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا اسکول آف ویژول اینڈ پرمارمنگ آرٹس کی تقریب سے خطاب؛
میں تمام معزز مہمانانِ گرامی، آرٹس کونسل کے صدرمحمداحمد شاہ ، بیرون ممالک سے آئے ہوئے قابل احترام مہمانوں،عہدیداروں، اے سی پی کی گورننگ باڈی ، آرٹسٹوں اور طلباء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتاہوں؛ وزیراعلیٰ سندھ
اسکول آف ویژول اینڈ پرمارمنگ آرٹس کا افتتاح میرے لیے باعث اعزاز ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ
اسکول آف ویژول اینڈ پرفارمنگ آرٹس کی نئی عمارت کا افتتاح ایک شانداراقدام ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ
اس عمارت کا قیام فنکارانہ مہارت کے لیے ایک مینار ثابت ہوگا؛ وزیراعلیٰ سندھ
صوبے میں ثقافتی ترقی میں آرٹس کونسل کا کردار نمایاں ہے ؛وزیراعلیٰ سندھ
یہ نہ صرف ایک عمارت بلکہ سندھ حکومت اور آرٹس کونسل کے درمیان پائیدار شراکت داری کا واضح ثبوت ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ
اسکول آف ویژول اینڈ پرفارمنگ آرٹس صوبے بلکہ ملک بھر کے آرٹسٹوں کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگا؛ وزیراعلیٰ سندھ
اسکول آف ویژول اینڈ پرفارمنگ آرٹس کا آغاز کئی دہائیوں قبل وجود میں آچکا تھا؛ وزیراعلیٰ سندھ
اس کا آغاز ایک کلاس روم اور ایک پُرعزم استاد کے ساتھ ہوا؛ وزیراعلیٰ سندھ
آج کا یہ اقدام سندھ حکومت کی فنون لطیفہ سے وابستگی کا گہرا اظہار ہے ؛ وزیراعلیٰ سندھ
اسکول آف ویژول اینڈ پرفارمنگ آرٹس ہماری ثقافتی شناخت کی بنیاد ہے؛وزیراعلیٰ سندھ
یہ ادارہ عالمی معیار کے اداکار، موسیقار، رقاص، فنکار، ٹیکسٹائل ڈیزائنرز اور گرافک ڈیزائنرز کی پرورش کا اہم مرکز ثابت ہوگا ؛ وزیراعلیٰ سندھ
آرٹس کونسل نے معاشرے سے ٹیلنٹ کو یکجا کرکے پوری دنیا میں نمایاں کیا؛ وزیراعلیٰ سندھ
آرٹس کونسل نےمعاشرے کے عام فرد کو اپنے جوہر پوری دنیا میں نمودار کرنے کے قابل بنایا؛وزیراعلیٰ سندھ
اس پلیٹ فارم سے بہترین کیرئیر کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بیرون ملک اپنے فن پاروں کی نمائش کا موقع ملا؛ وزیراعلیٰ سندھ
سندھ حکومت کی حمایت اور آرٹس کونسل کی مستقل محنت نے عام فرد کے لیے اب سب کچھ ممکن بنادیا؛ وزیراعلیٰ سندھ
سندھ حکومت آرٹس کونسل کی فنونِ اختراع کو عالمی معیار پر پورا اترنے کے لیے بھرپور سہولت فراہم کررہی ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ
آرٹس کونسل اب مختلف پروگراموں، وزٹنگ فیکلٹی اور میزبانی کا مرکز بن چکاہے؛ وزیراعلیٰ سندھ
اسکول آف ویژول اینڈ پرفارمنگ آرٹس ایک ثقافتی مرکز ہے ؛ وزیراعلیٰ سندھ
یہاں نہ صرف کراچی بلکہ بین الاقوامی فنون لطیفہ کی آبیاری ہوتی ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ
آرٹس کونسل نے وژن کو حقیقت کا روپ دیا؛ وزیراعلیٰ سندھ
آرٹس کونسل تھیٹر اینڈ میوزک فیسٹیول عالمی تعلقات کے فروغ کابہترین پلیٹ فارم بن چکا ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ
سندھ حکومت فنون کو ترقی کے ایک ستون کی حیثیت سے دیکھتی ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ
سندھ حکومت فنون کی ترقی ، ذہانت کی تلاش اور تخلیقی صلاحیتوں پر سرمایہ کاری کا عزم رکھتی ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ
آرٹس کونسل نے دنیا بھر کے آڑٹسٹوں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کیا ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ
39 روزہ عالمی ثقافتی میلے میں 140 سے زائد ممالک کے فنکاروں کی شرکت ثقافتی سفارت کاری کی اعلیٰ مثال ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ
اسکول آف ویژول اینڈ پرفارمنگ آرٹس فیکلٹی، عملہ، طلباء اور تمام شراکت داروں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں؛ وزیراعلیٰ سندھ
ورلڈ کلچر فیسٹیول میں آپ تمام معززین کی شرکت نے ہمارے امن و محبت کے پیغام کو حقیقت کا روپ دیا ؛ وزیراعلیٰ سندھ
شکریہ
عبدالرشید چنا
میڈیا کنسلٹنٹ، وزیراعلیٰ سندھ























