روٹری کلب آف کراچی گرین کی جانب سے فہیم اخوند کو اعزازی ممبر شپ

روٹری کلب آف کراچی گرین کی جانب سے فہیم اخوند کو اعزازی ممبر شپ

کراچی (رپورٹ شاہد غزالی) روٹری کلب آف کراچی گرین کی جانب سے جامعہ کراچی المنائی ایسوسی ایشن ہیوسٹن امریکہ کے صدر فہیم اخوند کو اعزازی ممبر شپ دی گئی۔ اس موقع پر انھیں تعلیمی خدمات اور سماجی سر گرمیوں پر شیلڈ اور تعریفی سند بھی پیش کی گئی۔ روٹری کلب آف کراچی گرین کے صدر مبین احمد نے شیلڈ اور سند گذشتہ روز روٹری کلب کے منعقدہ اجلاس کے موقع پر پیش کیں ۔ اجلاس میں کلب کے دیگر عہدیداران اور ممبران نے بھی شرکت کی ۔ مبین احمد نے فہیم اخوند کی تعلیمی اور سماجی خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ روٹری کلب آف کراچی گرین انکی کاوشوں میں ان کا بھر پور ساتھ دے گی۔ فہیم اخوند نے روٹری کلب کے صدر اور ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہمیں اپنے پاکستان کے لیئے ہر وہ کام کرنا چاہیے جس سے ہمارے ملک کا نام روشن ہو ۔