گوگل کی جانب سے جدید ترین اے آئی ویڈیو ماڈل ویو تھری پوائنٹ ون متعارف کرادیا گیا ہے جو اب فلو ویڈیو ایڈیٹر، جیمنی ایپ اور ورٹیکس اے آئی پلیٹ فارم پر دستیاب ہے۔
رپورٹس کے مطابق گوگل کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا یہ اے آئی ویڈیو ماڈل کا نیا ورژن، مئی میں جاری ہونے والے ویو تھری کا اپ گریڈ ہے، جس میں آڈیو کوالٹی، کہانی کی تفہیم اور ویڈیو ٹیکسچر ریئلزم میں نمایاں بہتری کی گئی ہے۔
صارفین کو ویو تھری پوائنٹ ون فاسٹ تیز اور مؤثر ویڈیو جنریشن کی سہولت مہیا کرتا ہے، جب کہ نئے فیچرز کے ذریعے ویڈیوز کی آڈیو اور بصری ہم آہنگی پہلے سے کہیں زیادہ حقیقت کے قریب بن گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اہم فیچرز میں اِنگریڈیئنٹس ٹو ویڈیو، سین ایکسٹینشن اور فرسٹ اینڈ لاسٹ فریم جیسے آپشنز شامل ہیں جو ویڈیو میں ٹرانزیشنز کو زیادہ قدرتی بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
صارفین کے لئے فلو ایڈیٹر میں بھی نئی سہولیات متعارف کرائی گئی ہیں جن کی مدد سے صارفین ویڈیو میں اشیا شامل یا قدرتی انداز میں ہٹا سکتے ہیں۔
گوگل کا کہنا ہے کہ یہ اپ ڈیٹس اے آئی پر مبنی ویڈیوز کو زیادہ مربوط، حقیقت پسندانہ اور تخلیقی بنانے کے لیے تیار کی گئی ہیں۔
اب تک اس کے اجرا کے بعد سے صارفین کی جانب سے 275 ملین سے زائد ویڈیوز بنائی جاچکی ہیں۔
اگرچہ کچھ خصوصیات فی الحال صرف اے پی آئی ایکسس یا فلو ایپ تک محدود ہیں، تاہم ویو تھری پوائنٹ ون اور اس کی جدید صلاحیتوں کے لیے گوگل اے آئی پرو سبسکرپشن درکار ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ویو تھری پوائنٹ ون کا اجرا گوگل کی پوزیشن کو اوپن اے آئی کے سورا ٹو کے مضبوط حریفوں میں شامل کرتا ہے۔























