کاربن مارکیٹ کے قواعد، قیمتوں کے طریقہ کار سے متعلق اجلاس
وزارتِ ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں پاکستان کی کاربن مارکیٹ کے قواعد، قیمتوں کے طریقہ کار اور گورننس فریم ورک کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ ….

اجلاس ایس پی اے آر 6 سی منصوبے کے تحت ہوا، جو جرمن وفاقی حکومت کی مالی معاونت سے جاری ہے ۔اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر مصدق ملک نے کی۔ اجلاس میں وزارت کے سینئر حکام، ہیلین پاؤسٹ ڈپٹی ہیڈ آف کوآپریشن، سفارت خانہ وفاقی جمہوریہ جرمنی، اسلام آباد ، گلوبل گرین گروتھ انسٹیٹیوٹ اور یو این ای پی کوپن ہیگن کلائمیٹ سینٹر کے نمائندوں نے شرکت کی۔وزارت کے ترجمان کے مطابق شرکائنے پاکستان کے کاربن مارکیٹ کے ریڈی نیس فیز سے عملی نفاذ کے مرحلے میں داخل ہونے کے عمل اور عالمی معیار کے مطابق شفاف و پائیدار نظام کے قیام پر تبادلہ خیال کیا۔ مصدق ملک نے کہا کہ \\\”کاربن مارکیٹ صرف کریڈٹ کے لین دین نہیں بلکہ موسمیاتی اقدامات کی منصفانہ قدر طے کرنے اور عوام و معیشت کے لیے حقیقی فائدے یقینی بنانے کا ذریعہ ہے
===========
=======
Courtesy dunya roznama urdu























