
خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی بختاور کیڈٹ کالج برائے طالبات کی پانچویں پاسنگ آؤٹ پریڈ اور سالانہ پیرنٹس ڈے کی تقریب میں شرکت، اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جارہا ہے
========================
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے براؤن یونیورسٹی فائرنگ کے بعد ’گرین کارڈ لاٹری‘ پروگرام معطل کردیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے براؤن یونیورسٹی اور میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) میں ہونے والی فائرنگ کے واقعات کے بعد گرین کارڈ لاٹری پروگرام کو معطل کر دیا ہے۔
گرین کارڈ لاٹری پروگرام (ڈائیورسٹی ویزا پروگرام) ہر سال مختلف ممالک کے شہریوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے تقریباً 50 ہزار گرین کارڈ فراہم کرتا تھا۔
ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوئم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ صدر ٹرمپ کی ہدایت پر امریکی شہریت اور امیگریشن سروسز کو اس پروگرام کو روکنے کا حکم دیا ہے۔
کرسٹی نوئم نے فائرنگ کے واقعے پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوفناک شخص کبھی بھی ہمارے ملک میں داخل نہیں ہونا چاہیے تھا۔
امریکا، یونیورسٹی میں فائرنگ کرنے والے ملزم کی لاش برآمد
حکام کے مطابق براؤن یونیورسٹی اور ایم آئی ٹی میں فائرنگ کا ملزم، پرتگالی شہری کلاڈیو مانوئل نیویس ویلینتے، 2017ء میں ڈائیورسٹی ویزا لاٹری پروگرام کے تحت امریکا آیا تھا اور اسے گرین کارڈ دیا گیا تھا۔
48 سالہ نیویس ویلینتے پر الزام ہے کہ اس نے براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ کر کے دو طلبہ کو ہلاک اور 9 افراد کو زخمی کیا جبکہ اس واقعے میں ایک ایم آئی ٹی پروفیسر بھی ہلاک ہوا۔
بعد ازاں ملزم نے خودکشی کر لی جس کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ڈائیورسٹی ویزا پروگرام کانگریس کے ذریعے بنایا گیا تھا اور اس کا مقصد ان ممالک کے شہریوں کو مواقع فراہم کرنا تھا جو امریکا میں کم نمائندگی رکھتے ہیں جن میں کئی افریقی ممالک شامل ہیں۔


























