متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی میں مقیم پاکستانی شہری راتوں رات لکھ پتی بن گیا۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ابوظبی کے رہائشی 33 سالہ پاکستانی شہری سعید حافظ عبدالمجید کا 15 سال کا انتظار رنگ لے آیا۔

سعید حافظ عبدالمجید کنسٹرکشن کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں اور 2009 سے یو اے ای میں موجود ہیں جبکہ پاکستان میں ہی موجود ہے۔
پاکستانی شہری 2010 سے بگ ٹکٹ ڈرا کا ایک ٹکٹ ہر ماہ خریدتے تھے۔
بگ ٹکٹ کے ہفتہ وار ای ڈرا میں ٹکٹ نمبر 341851 کے ساتھ 50000 درہم (38 لاکھ 28 ہزار پاکستانی روپے)جیتنے کے بعد مجید نے شو کے میزبان رچرڈ کو بتایا کہ ’میں 15 سال سے زائد عرصے سے بگ ٹکٹ خرید رہا ہوں، آپ کا بہت بہت شکریہ۔
انہوں نے کہا کہ جب میں نے اس بار ٹکٹ خریدا تو میں نے خود کو خوش قسمت محسوس کیا، میں آپ کی آواز سننا چاہتا تھا، یہ وہ چیز ہے جس کا میں برسوں سے انتظار کر رہا تھا۔ ہر کوئی آپ کی کال سننے کا منتظر ہوتا ہے۔
مجید نے کہا کہ آپ نے مجھے بہت ضروری وقت پر بلایا ہے۔ میں اپنے کاروبار کو بڑھانے میں سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ مجھے پیسوں کی ضرورت تھی اور پھر مجھے آپ کا فون آیا۔ آپ میرے لیے فرشتے کی طرح ہیں۔ میں بہت خوش اور شکر گزار ہوں۔
انہوں نے بگ ٹکٹ خریدنے والوں کو مشورہ دیا کہ کوشش کرتے رہیں، اگر آپ کوشش نہیں کرتے ہیں تو آپ جیت نہیں پائیں گے، آپ کو نہیں معلوم آپ جب جیت سکتے ہیں جب آپ کو پیسوں کی سب سے زیادہ ضرورت ہو۔























