کراچی پر حملہ کرسکتے ہیں، پاکستان کا جغرافیہ تبدیل کرسکتے ہیں: راج ناتھ کی گیدڑ بھپکی

کراچی پر حملہ کرسکتے ہیں، پاکستان کا جغرافیہ تبدیل کرسکتے ہیں: راج ناتھ کی گیدڑ بھپکی

بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ سرکریک سے ایک راستہ کراچی بھی جاتا ہے، کراچی پر حملہ کرسکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر بھوج میں بارڈر سیکیورٹی فورس کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان یاد رکھے سر کریک سے ایک راستہ کراچی کی طرف بھی جاتا ہے۔

بھارتی وزیرِ دفاع نے پاکستان پر بےبنیاد الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پاکستان 78 سال سے سر کریک کے مسئلے پر مذاکرات سے بھاگ رہا ہے، اور اب پاکستان نے اس علاقے میں اپنا ملٹری انفراسٹرکچر بھی تعمیر کرلیا ہے

بھارتی وزیرِ دفاع نے گیڈر بھپکی دیتے ہوئے کہا، اگر دونوں ممالک کے درمیان تصادم ہوا تو ہم کراچی کو نشانہ بنانے پر غور کرسکتے ہیں، کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور بڑی بندرگاہ ہونے کی وجہ سے اسٹریٹیجک اہمیت رکھتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر بھوج میں بارڈر سیکیورٹی فورس کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان یاد رکھے سر کریک سے ایک راستہ کراچی کی طرف بھی جاتا ہے۔

=================

Courtesy jang news urdu