سعودی وزارت حج و عمرہ کی ہدایت: زائرین گرمی میں دھوپ میں چلنے سے گریز کریں

سعودی وزارت حج و عمرہ نے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ سخت گرم موسم میں دھوپ میں پیدل چلنے سے اجتناب کریں۔

مکہ مکرمہ سے سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں صبح 11 بجے سے لے کر دوپہر 3 بجے تک سخت گرمی ہوتی ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے مزید کہا کہ روضۂ اطہر میں جانے کے لیے پرمٹ کا حصول ضروری ہے۔