ڈرون 200 کلو تک وزنی شخص کو اٹھا کر محفوظ مقام تک منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

اس حوالے سے ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ سیکریٹری داخلہ نے سیلاب میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے ایئرلفٹ ڈرون ملتان بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔

==============

=========

ترجمان نے کہا کہ جنوبی پنجاب بھجوانے سے قبل لاہور میں سول ڈیفنس نے ڈرون کی ٹیسٹ فلائٹس مکمل کی ہیں، سول ڈیفنس کے لیے مزید 10 ایئرلفٹ ڈرونز کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت نے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا، سیلاب الرٹ جاری

==================

===============

سیکریٹری داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان میں اپنی طرز کی پہلی ایمرجنسی ایئرلفٹ ڈرون سروس ہے، ڈرون سے ناقابل رسائی اور خطرناک مقامات سے انسانوں کو ایئرلفٹ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس ریزیلئنس کور میں شہریوں کی بطور رضاکار رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے رواں ہفتے 4 ہزار سے زائد رضاکار رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔