میٹا کیخلاف امریکی وکیل مارک زکربرگ عدالت پہنچ گئے
مارک زکربرگ کا نام سن کر اگر آپ میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ کا تصور کر رہے ہیں تو آپ نے بھی وہی غلطی دہرا دی جس کے خلاف امریکی وکیل مارک زکربرگ نے عدالت کا رخ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وکیل جو فیس بک کی مالک کمپنی میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ کے ہم نام ہے، انہوں نے بار بار اپنا فیس بک اکاؤنٹ میٹا کی جانب سے معطل (بلاک) کیے جانے کے بعد ٹیکنالوجی کمپنی پر مقدمہ دائر کردیا ہے۔
=======================


میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹارنی مارک ایس زکربرگ ریاست انڈیانا میں مقیم ہیں اور تقریباً 38 سالوں سے دیوالیہ پن کے قانون دان ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ فیس بک نے گزشتہ آٹھ سالوں میں پانچ بار ان کا اکاؤنٹ معطل کیا۔
===============
www.jeeveypakistan.com
=================================
Courtesy jang news
==============























