امریکا نے بھارت پر 50 فی صد ٹیرف پر عمل درآمد شروع کر دیا

امریکا نے بھارت پر 50 فی صد ٹیرف پر عمل درآمد شروع کر دیا

مودی سرکار کی دوغلی پالیسی پر ٹرمپ انتظامیہ نے اسے سبق سکھانے کا فیصلہ کیا ہے، صدر ٹرمپ اپنے فیصلے پر قائم ہیں، انھوں نے کہا کہ رعایتی روسی تیل خریدنے والوں کو سزا ملے گی۔

===============

For more news www.jeeveypakistan.com

============================

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ بھارت روسی تیل خرید کر یوکرین جنگ کے لیے ماسکو کی فنڈنگ کر رہا ہے، اور ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹیرف لگنے کے بعد بھارتی برآمدات میں کمی ہو جائے گی، اور بے روزگاری میں اضافہ اور شرح نمو نیچے آ جائے گی۔

================

==================

رپورٹ کے مطابق بھارت نے گزشتہ سال امریکا کو 87 ارب ڈالر کی برآمدات بھیجی تھیں۔ ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ امریکی ٹیرف سے بھارت کی اربوں ڈالر کی تجارت پر برا اثر پڑے گا اور دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں ہزاروں ملازمتوں کو خطرہ لاحق ہونے کی توقع ہے