نئے صوبے سے بہتر بلدیاتی نظام کو مضبوط کرنا ، رانا ثناء

نئے صوبے بنانے سے بہتر بلدیاتی نظام کو مضبوط کرنا ہے، رانا ثناء

مشیرِ وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نئے صوبے بنانے سے بہتر ہے بلدیاتی نظام کو مضبوط کر دیا جائے۔

رانا ثناء نے کہا کہ آج عمران خان سے ملاقات کروانے کی کسی خاص وجہ کا علم نہیں تاہم ملاقات میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔

========================================

For more news www.jeeveypakistan.com

======================

اُنہوں نے بیرسٹر گوہر کے بیان پر کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ یہ کس نوعیت کی دوریوں کی بات کر رہے ہیں لیکن اگر دوریاں ختم کرنا ہیں تو حکومت سے بھی کریں۔

==============

========================

رانا ثناء نے مزید کہا کہ اگر تحریک انصاف نے محاذ آرائی کا راستہ اختیار کیا تو مقدمات کی شکل میں اس کا جواب ملے گا جو جاری رہے گا اور اگر اسمبلی سے نکلنے کی تاریخ دہرائی گئی تو یاد رکھیں پچھلی بار تو یہ سروائیو کرگئے اس بار نہیں کرسکیں گے۔

==================

For more news www.jeeveypakistan.com

========================

اُنہوں نے سابق صدر عارف علوی کے خلاف انکوائری سے متعلق کہا کہ میرے پاس فرسٹ ہینڈ انفارمیشن نہیں ہے کہ ان پر الزامات کیا ہیں لیکن یہ بات سنی ہے کہ عارف علوی جب امریکا میں تھے ان کی سرگرمیاں کافی مشکوک رہی ہیں۔

میزبان حامد میر نے کہا کہ تین چار ماہ بعد عمران خان کی اپنی بہنوں اور پارٹی کی سینئر قیادت سے ملاقات ہوئی ہے اور بیرسٹر گوہر نے مفاہمت کی جانب بھی اشارہ دیا ہے۔

====================

==========================

رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا کہ اللہ کرے بیرسٹر گوہر کی سوچ پوری ہو مگر بیرسٹر گوہر کا پیغام عمران خان کے جذبات کی عکاسی نہیں کرتا۔

===================

Courtesy jang news urdu