اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کے تحت مارگلہ ہلز کے چار ٹریل عوام کے لیے عارضی طور پر بند کر دیے ہیں۔
انتظامیہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 19 اگست کو ٹریل نمبر 2 سے 5 تک شہریوں کے لیے بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ سید پور گاؤں کے پیچھے واقع ٹریل بھی عوام کے استعمال کے لیے دستیاب نہیں ہوگا۔
اعلان میں واضح کیا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید اور موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔























