راہول گاندھی کو حراست میں لے لیا گیا
راہول گاندھی کو بہار کے ووٹر فہرست میں ترمیم کے خلاف ’ووٹ چوری‘ احتجاجی مارچ کے دوران حراست میں لیا۔ انڈین کانگریس دہلی میں الیکشن کمیشن کی طرف مارچ کر رہی تھی۔
=============

============
For more news visit jeeveypakistan.com
بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی اور دیگر اپوزیشن رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا۔ تقریباً 300 بھارتی اپوزیشن رہنما الیکشن کمیشن کی جانب مارچ کر رہے تھے۔ اپوزیشن مارچ کی قیادت راہول گاندھی کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ راہول گاندھی نے بھارتی الیکشن کمیشن اور بی جے پی پر دھاندلی کے الزامات لگائے تھے۔
===========
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی اس حوالے سے دستاویزی ثبوت سامنے لے آئے اور کہا تھا کہ کہیں ڈپلی کیٹ ووٹر آئی ڈیز بنائی گئیں تو کچھ حلقوں میں مکانوں کے جعلی ایڈرس بنائے گئے۔
انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ کہیں جعلی تصاویر کا استعمال کیا گیا، کم سے کم 100 سے زیادہ نشستوں پر ہیرا پھیری کی گئی۔
راہول گاندھی نے کہا تھا کہ اگر جعل سازی نہ ہوتی تو نریندر مودی آج بھارت کے وزیراعظم نہ ہوتے۔ پچھلے انتخابات میں بی جے پی، وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے ساتھیوں نے آئین پر حملہ کیا۔
For news visit www.jeevepakistan.com
===========
Courtesy jang news























