پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) نے سال 2025 کے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (MDCAT) کے انعقاد کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
کونسل کے مطابق MDCAT 2025 کا امتحان 5 اکتوبر 2025 کو صبح 10 بجے منعقد ہوگا۔ ہر صوبے اور علاقے میں مختلف یونیورسٹیز کو امتحان کے انعقاد کی ذمہ داری دی گئی ہے:
پنجاب: امتحان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (UHS) لاہور لے گی۔
سندھ: سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کو امتحان منعقد کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا: ٹیسٹ خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU) منعقد کرے گی۔
بلوچستان: امیدواروں کا ٹیسٹ یونیورسٹی آف بلوچستان، کوئٹہ لے گی۔
وفاق اور آزاد کشمیر: شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی، اسلام آباد امتحان کی نگران ہوگی۔
گلگت بلتستان اور سعودی عرب (ریاض) کے امیدوار: ان کا MDCAT بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد ہی لے گی۔
رجسٹریشن کا عمل:
ایم ڈی کیٹ 2025 کے لیے آن لائن رجسٹریشن 8 اگست سے شروع ہو جائے گی، جبکہ بغیر لیٹ فیس کے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 اگست ہے۔ جو طلبہ مقررہ وقت میں رجسٹریشن نہیں کرا سکیں، وہ لیٹ فیس کے ساتھ 1 ستمبر تک رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔
فیس کا تعین:
پاکستان میں ایم ڈی کیٹ 2025 کی رجسٹریشن فیس 9,000 روپے مقرر کی گئی ہے۔
لیٹ فیس کے ساتھ رجسٹریشن کی صورت میں فیس 13,000 روپے ہوگی۔























