دبئی کی سڑک پر انسان جیسے روبوٹ کو دوڑتے دیکھ کر راہگیر دنگ رہ گئے

دبئی کی ایک سڑک پر انسان جیسے روبوٹ کو دوڑتے دیکھ کر راہگیر دنگ رہ گئے۔

ٹیکنالوجی کی دنیا میں روز بروز ترقی کے ساتھ روبوٹس بنانے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

حال ہی میں دبئی سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں ایک انسان نما روبوٹ کو سڑک پر دوڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس روبوٹ کو ایک شخص ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چلا رہا ہے۔

سڑک پر موجود لوگ یہ انوکھا منظر دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے، اور کئی افراد نے اپنے موبائل فون سے اس روبوٹ کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی۔

یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پھیل رہی ہے، اور صارفین اسے دیکھ کر حیرت اور دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔