اسپین کے شہری نے کتوں سے متعلق اشیاء جمع کر کے عالمی ریکارڈ بنا لیا

اسپین کے علاقے تیریسا سے تعلق رکھنے والے ایک شوقین جمع کار، ماریا گابارو نے کتوں سے متعلق 5,025 اشیاء اکٹھی کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا، حالانکہ حیرت کی بات یہ ہے کہ انہیں حقیقی کتے بالکل پسند نہیں تھے۔

ماریا نے یہ منفرد شوق 60 برس کی عمر میں ریٹائرمنٹ کے بعد اپنایا۔ وہ مختلف بازاروں اور دکانوں سے کتوں کی شکل کے مجسمے، سافٹ کھلونے، اور کتے کے سر والے واکنگ اسٹکس خرید کر دو علیحدہ گھروں میں سنبھال کر رکھتے تھے۔

ماریا گابارو گزشتہ برس 94 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے بچوں نے ان کی اس نایاب کلیکشن کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے لیے رجسٹر کروایا۔

ماریا کی بیٹی نے اس موقع پر بتایا کہ اُن کے والدین کو اصلی کتے پالنے کا شوق نہیں تھا، لیکن وہ کتوں سے جڑی اشیاء جیسے کھلونوں اور آرٹ پیسز کے دلداہ ضرور تھے۔