مہاراشٹر میں نوجوان کا کپڑوں کی دکان پر ہنگامہ، لہنگا واپس نہ ملنے پر چاقو سے کپڑے کاٹے

مہاراشٹر کے شہر کلیان میں کپڑوں کی دکان پر بھارتی نوجوان کی شدید ہنگامہ آرائی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مہاراشٹر کے کلیان شہر میں ایک نوجوان نے کپڑوں کی دکان پر شدید ہنگامہ مچا دیا کیونکہ دکان دار نے اس کی منگیتر کے خریدے ہوئے 32 ہزار روپے سے زائد کے لہنگے کی واپسی سے انکار کر دیا۔ واقعے کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق، سیانی نامی نوجوان اتنا غصے میں تھا کہ دکان میں داخل ہوتے ہی اس نے کپڑے چاقو سے کاٹنا شروع کر دیے اور عملے کو دھمکیاں دینا شروع کر دی۔ ویڈیو میں نوجوان کو بلند آواز میں چلانے اور دھمکیاں دینے کے دوران دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کہہ رہا ہے، “اگر میرے پیسے واپس نہیں کیے تو تمہیں بھی کاٹ ڈالوں گا۔” اس کے بعد اس نے لہنگے کے چیتھڑے دکان میں پھیلا دیے اور باہر چلا گیا۔

اس واقعے پر سوشل میڈیا صارفین کی مختلف آراء سامنے آئی ہیں، کچھ نے سوال اٹھایا کہ اگر چیز واپس کرنی ہے تو خریدنا کیوں؟ جبکہ کچھ نے کہا کہ منگیتر کو خوش کرنے کے چکر میں پولیس کی گرفتاریوں کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔
https://www.instagram.com/p/DMWuQXMgFM8/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=embed_video_watch_again