حال ہی میں ایک آفس ملازم کا نہایت سادہ اور ایماندار استعفیٰ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، جس نے صارفین کو حیران بھی کیا اور ہنسنے پر بھی مجبور کر دیا۔

یہ مختصر استعفیٰ ممبئی کی ایک کمپنی ہنگلش کے بانی اور سی ای او، شُبھم گنے نے لنکڈ اِن پر شیئر کیا۔ استعفیٰ دینے والے ملازم، دیتوا شاہ، نے ایک ای میل میں نہایت کھلے انداز میں لکھا:
“ہائے سر، میں بک گیا۔ سامنے والی کمپنی چار پیسے زیادہ دے رہی ہے۔”
شُبھم گنے نے اس انداز کو سچائی کی بہترین مثال قرار دیتے ہوئے ہنسی مذاق کے انداز میں اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ استعفیٰ اپنی ایمانداری کی وجہ سے خاص ہے۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ پوسٹ وائرل ہو گئی اور ہزاروں صارفین نے دلچسپ تبصرے شروع کر دیے۔
کئی سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ یہ الفاظ ہر اُس ملازم کی نمائندگی کرتے ہیں جو بہتر مواقع کی تلاش میں ہوتا ہے۔ کچھ نے تعریف کی کہ کم از کم ملازم نے سچ لکھا، جھوٹے بہانے نہیں بنائے۔
ایک صارف نے مذاقاً منیجر کی طرف سے تصوراتی جواب بھی لکھا:
“ٹھیک ہے، اُدھر کوئی ویکنسی ہو تو بتانا۔”


























