پاکستان انڈر 19 ایشیاء کپ کے فائنل میں پہنچ گیا، سیمی فائنل میں بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
اتوار کو دبئی میں کھیلے جانے والے فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔
سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، 122 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
سمیر منہاس نے شاندار 69 رنز بنائے، عبدالسبحان نے 4 وکٹیں لیں، بارش کے باعث کھیل 27 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔
دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔


























