بھارتی شہری اس وقت حیران و پریشان رہ گیا جب بجلی کا نیا میٹر نصب ہونے کے اگلے ہی روز اسے ایک لاکھ 70 ہزار 776 روپے کا بل تھما دیا گیا۔
عموماً لوگ نیا میٹر لگنے کے بعد احتیاط سے بجلی استعمال کرتے ہیں تاکہ ابتدائی بل کم آئے، لیکن اس شہری کا معاملہ بالکل اُلٹ نکلا۔ حیران کن بل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں متاثرہ شخص کو شکایت کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ میٹر تو کل ہی لگا ہے اور آج اتنا بڑا بل آ گیا ہے، اگر اسی رفتار سے بل آئیں گے تو عوام کیا کریں گے۔
ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے بھی دلچسپ تبصروں کی بھرمار کر دی۔
https://x.com/gharkekalesh/status/1945172554559205549?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1945172554559205549%7Ctwgr%5Ec69ecd356744ef9635dd17ecb693caba8c362758%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.thedailyjagran.com%2Fviral%2Fman-gets-rs-1-7-lakh-electricity-bill-in-one-day-new-meter-was-installed-just-a-day-earlier-viral-video-10253004
ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا: “شاید پرانے جنم کی بجلی کا حساب بھی اسی میٹر سے لیا جا رہا ہے، یہی ہے اسمارٹ میٹر کی طاقت!”
ایک اور صارف نے سوال اٹھایا کہ آخر حکومت ان شکایات پر نوٹس کیوں نہیں لے رہی؟ روزانہ کسی نہ کسی کا یہی مسئلہ ہو رہا ہے، لیکن کوئی حل نظر نہیں آتا۔
جبکہ تیسرے صارف نے مذاق میں کہا: “لگتا ہے بل میں گھر کی تعمیر کا خرچہ بھی شامل کر دیا گیا ہے!”
اس واقعے نے بھارت میں اسمارٹ میٹرز اور بجلی بلنگ کے نظام پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے، اور عوام مطالبہ کر رہے ہیں کہ فوری تحقیقات کی جائیں تاکہ عام شہریوں کو ایسے بلوں سے بچایا جا سکے۔


























