
,علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کا انسداد تمباکو نوشی کے قوانین کے نفاذ میں کلیدی کردار
علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے عوامی صحت کے فروغ اور تمباکو نوشی کے خلاف آگاہی کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ وزارت صحت، ضوابط و ہم آہنگی اور صوبائی ٹوبیکو کنٹرول سیل (PTCC) کے تعاون سے AIT کے فوکل پرسن، انجینئر اکرام علی، نے انسداد تمباکو نوشی کے قوانین پر “ٹریننگ آف ٹرینرز” میں شرکت کی۔
اس تربیتی ورکشاپ کا انعقاد خصوصی طور پر مختلف سرکاری و نجی اداروں کے فوکل پرسنز کے لیے کیا گیا تھا تاکہ وہ تمباکو نوشی کے خلاف قوانین کے نفاذ اور عوامی شعور بیدار کرنے میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔ اس تربیت کا مقصد تمباکو کے استعمال کو کم کرنے، نوجوان نسل کو اس کے نقصانات سے آگاہ کرنے اور عوامی مقامات پر تمباکو نوشی کی روک تھام کو یقینی بنانا تھا.
پرنسپل علیگڑھ انسٹیٹیوٹ شاہد جمیل کا کہنا ہے کہ علیگڑھ انسٹیٹیوٹ کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ ادارہ نہ صرف معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے بلکہ سماجی مسائل کے حل میں بھی سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔
انجینئر اکرام علی نے اس موقع پر کہا کہ یہ تربیت AIT کی سماجی ذمہ داریوں کو اجاگر کرتی ہے اور اس کی کاوشیں عوامی صحت کے تحفظ میں ایک اہم پیش رفت ہیں۔
میڈیا کوآرڈینیٹر AIT
























