کراچی
مور خہ12 دسمبر 2024
صوبائی محتسب سندھ محمد سہیل راجپوت کی ایمبسڈر پروگرام کے تحت سلیم حبیب یونیورسٹی میں منعقدہ ورکشاپ میں شرکت
ورکشاپ کے دوران دس طلبا صوبائی محتسب کے سفیر منتخب
منتخب سفراء محکمہ محتسب سندھ سے متعلق عوامی آگہی میں کردار ادا کریں، محمد سہیل راجپوت
کراچی 12 دسمبر ۔صوبائی محتسب سندھ محمد سہیل راجپوت نے سفراء (ایمبیسڈر) پروگرام کے تحت سلیم حبیب یونیورسٹی میں محکمہ محتسب سندھ اور یونیورسٹی کے اشتراک سے منعقدہ ورکشاپ میں شرکت کی۔ اس موقع پر سلیم حبیب یونیورسٹی کے وائس چانسلر سید عرفان حیدر، ایڈوائزر محتسب سندھ ریحانہ جی علی میمن، رجسٹرار مسعود عشرت و دیگر بھی موجود تھے۔ ورکشاپ کے دوران طلباء کو محتسب سندھ کے کردار، کام کرنے کے طریقۂ کار اور اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا جبکہ پرفارمنس کی بنیاد پر دو طلباء کو بطور سفیر صوبائی محتسب سندھ بھی منتخب کیا گیا۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی محتسب سندھ محمد سہیل راجپوت نے کہا کہ یہ سفراء کے انتخاب کے لیے تیسری یونیورسٹی ہے، اس سے قبل صوبائی محتسب دفتر ہمدرد یونیورسٹی اور سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی سے دس دس سفیر منتخب کرچکی ہے جن کی ذمہ داری ہے کہ وہ محتسب دفتر کے تحت مختلف سرکاری محکموں میں نمٹائی جانے والی عوامی شکایات کا جائزہ لیں گے اور صوبائی محتسب سندھ کے کام کرنے کے طریقۂ کار کے بارے میں عوامی آگہی کا سبب بنیں گے۔ انھوں طلباء بالخصوص منتخب سفراء پر زور دیا کہ وہ صوبائی محتسب سندھ دفتر اور عوام کے درمیان فاصلے کو کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور عوام کو سرکاری محکموں کی لاپرواہی، بددیانتی اور طاویلی حربوں کے خلاف احتساب اور گڈ گورننس کے بارے میں بتائیں۔ ورکشاپ میں سوال و جواب کا بھی سیشن رکھا گیا جس میں طلباء نے بلا جھجھک سوالات کیے جس کے صوبائی محتسب سندھ نے بھرپور جوابات دیے۔ ورکشاپ سے ریحانہ جی علی میمن اور مسعود عشرت و دیگر نے بھی طلباء کو محکمہ محتسب سندھ اغراض و مقاصد و تفصیلات کے بارے میں آگاہ کیا۔
ہینڈآؤٹ نمبر 922۔۔۔ایس اے بی